Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کی غیر ملکی اہلیہ کے لیے گزارہ الاؤنس

درخواست کے جائزے کے بعد ماہانہ بنیاد پر گزارہ الاونس جاری ہوتا ہے۔ فوٹو ٹویٹر
سعودی شہریوں کو ملنے والے گزارہ الاؤنس ( سیٹزن اکاونٹ پروگرام) مقامی شہری کی غیرملکی اہلیہ اور والدہ بھی مستفید ہوسکتی ہیں۔
گزراہ الاؤنس کے حوالے سے ایک شہری کی جانب سے استفسار پر ذمہ دار کا کہنا تھا ’اگر پروگرام میں بنیادی طور پر رجسٹرڈ سعودی شہری کی والدہ یا اہلیہ غیر ملکی ہیں تو وہ بھی بالواسطہ طور پر منصوبے سے مستفید ہوسکتی ہیں تاہم سعودی شہری کی غیر ملکی اہلیہ یا والدہ براہ راست گزارہ الاؤنس میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتیں۔‘

غیر ملکی حساب المواطن پروگرام سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ فوٹوھی میگزین

واضح رہے کہ سعودی عرب میں تین برس قبل سعودی شہریوں کے لیے مہنگائی الاؤنس کے عنوان سے پروگرام جاری کیا گیا تھا جسے عربی میں ’حساب المواطن‘ کا نام دیا گیا۔
گزارہ الاؤنس کے تحت جاری پروگرام میں سعودی شہریوں کو بجلی کے بل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد خصوصی امدادی الاؤنس جاری کرنے کے لیے شاہی احکامات صادر کیے گئے تھے۔
گزارہ یا مہنگائی الاؤنس میں رجسٹریشن کے لیے سعودی شہری ہونا لازمی تھا۔ غیر ملکی اس پروگرام سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ سعودی عرب میں متعدد شہریوں نے غیرملکی خواتین سے شادیاں کی ہوئی ہیں جن سے ان کی بچے بھی ہیں۔
اس حوالے سے وہ سعودی جنہوں نے غیرملکیوں سے شادیاں کی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اہلیہ اور بچوں کو بھی گزارہ الاؤنس میں شامل کیا جائے تاکہ ان کی بھی مدد ہو سکے۔
گزارہ الاؤنس کا اصل مقصد ایسے کم آمدنی والے سعودی خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے جن کے ذرائع آمدنی محدود ہوں اور انہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔
گزارہ الاونس حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے کہ پروگرام ’حساب المواطن‘ کی مخصوص ویب سائٹ پر اندراج کرایا جائے جہاں درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ماہانہ بنیاد پر گزارہ الاؤنس جاری کیا جاتا ہے۔
                  
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: