Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرب کمشنری میں اے ٹی ایمز کی توڑ پھوڑ

الدرب کی عام شاہراہوں پر واقع اے ٹی ایمز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے جنوبی ریجن جازان کی الدرب کمشنری میں نامعلوم افراد نے کم سے کم 8 اے ٹی ایمز میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق توڑ پھوڑ کا شکار ہونے والی اے ٹی ایمز سے رقم چوری نہیں ہوئی تاہم سکرین کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

توڑ پھوڑ کا شکار ہونے والی اے ٹی ایم سے رقم چوری نہیں ہوئی۔ ( فوٹو: سبق)

الدرب کمشنری پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے ملوث افراد کا سراغ لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’الدرب کی عام شاہراہوں پر واقع اے ٹی ایمز تخریب کاری کانشانہ بنی ہیں جبکہ ایسی مشینیں جو پٹرول پمپس، مارکیٹس یا بینکس کے اندر تھیں ان میں توڑ پھوڑ نہیں ہوئی۔‘

تفتیشی ٹیموں نے ملوث افراد کا سراغ لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔ ( فوٹو: سبق)

قبل ازیں ٹوئٹر پر الدرب کمشنری کے رہائشیوں نے متعدد اے ٹی ایم کی تصاویر شیئر کیں جن میں مشینیوں کی سکرینیں ٹوٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
ٹوئٹر صارف حسین الحمزی نے توڑ پھوڑ کا نشانہ بننے والی 8 اے ٹی ایم مشینوں کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

 

شیئر: