Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کویت میں کورونا کا کوئی مریض نہیں‘

ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی تصاویر وزارت صحت کی طرف سے فرضی مشق کی ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
کویتی وزارت صحت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ملک میں کورونا کا کوئی مریض ہے۔ سوشل میڈیا میں اس حوالے سے گردش ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’کویت میں کورونا کا کوئی مریض نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’سوشل میڈیا میں گردش ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی تصاویر دراصل وزارت صحت کی طرف سے فرضی مشق کی ہیں جنہیں بنیاد بنایا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت اپنے ماتحت طبی اداروں میں متعدی امراض کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے فرضی مشق کراتی رہتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شیئر کی جانے والی تصاویر ان فرضی مشقوں میں سے کسی کی ہیں‘۔
انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’کویت کورونا وائرس سے پاک ہے۔ وزارت نے تمام سرحدی چوکیوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں‘۔

شیئر: