Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حرم  مکی کا فرش روزانہ 4 مرتبہ دھویا جاتا ہے‘

حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرم مکی شریف اور مسجد نبوی کے زائرین کی سلامتی کے لیے روزانہ چار مرتبہ فرش کو دھویا جاتا ہے جبکہ 13500 قالین روزانہ تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔
حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جن قالینوں پر نماز پڑھی جاتی ہے انہیں روزانہ کی بنیاد پر خصوصی آلات کے ذریعہ صاف کیا جاتا ہے، پھر انہیں جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے‘۔
حرم مکی شریف میں قالینوں کے شعبے کے سربراہ جابر بن احمد ودعانی نے کہا ہے کہ ’حرم مکی میں بچھائے جانے والے تمام قالین صرف ایک دن استعمال کیے جاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ان قالینوں کو روزانہ صاف کیا جاتا ہے اور انتہائی جدید آلات کی مدد سے انہیں جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرم کے جن مقامات میں قالین نہیں بچھے وہاں روزانہ چار مرتبہ جراثیم کش مواد سے صفائی کی جاتی ہے‘۔

شیئر: