Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پانچ ڈالر کی خاطر بیوی کا گلا گھونٹ دیا 

شوہر نے واردات کی رات دو مرتبہ صفا کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ فوٹو: پکسا بے
غزہ پٹی میں فلسطینی خاتون کے قتل کے واقعہ سنسنی پھیلا دی ہے۔ شوہر نے محض پانچ ڈالر کی خاطر بیوی کا گلا گھونٹ دیا تھا۔
فلسطینیوں نے گھریلو تشد د کے اس قسم کے واقعات سے خواتین کو بچانے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
ارم نیوز کے مطابق مقتول خاتون صفا کے چچا جلال شکشک نے بتایا کہ صفا کے شوہر نے واردات کی رات دو مرتبہ صفا کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ 
صفا اپنے والدین کے گھر آگئی تھی جہاں سے اس کا شوہر اسے اپنے گھر لے کر چلا گیا تھا۔ گھر والوں نے غزہ پٹی میں پبلک پراسیکیوشن افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے انہیں واردات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی واضح کیا کہ خاوند نے اپنی بیوی صفا کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
شوہر نے پبلک پراسیکیوشن کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ، کہانی اس وقت شروع ہوئی جب صفاءمیرے ہمراہ اپنے ماں باپ کے گھر سے آئی تھی۔ اس رات ہم دونوں میں جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس سے پانچ ڈالر مانگ رہا تھا جو اس نے اپنی والدہ کو دے دیے تھے‘۔
مقتولہ کے چچا نے بتایا ’جھگڑا شدت اختیار کر گیا اسی دوران خاوند نے پہلی مرتبہ بیوی کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی اور پھر یہ سمجھ کر چھوڑدیا کہ وہ آخری سانیں لے چکی ہے‘۔
مقتولہ کے چچا کا کہنا تھا ’کچھ دیر بعد خاوند پھر بیوی کے پاس آیا‘۔ جب اس نے یہ دیکھا کہ وہ ابھی تک سانس لے رہی ہے اور زندہ ہے تو اس نے زیادہ قوت کے ساتھ بیوی کا گلا گھونٹا اور پھر صبح سات بجے تک نعش کے پاس بیٹھا رہا‘۔
یاد رہے کہ صفا شکشک تین بچوں کی ماں ہے۔ میاں بیوی میں گھریلو اختلافات آئے دن ہوتے رہتے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے صفا کے قتل کی تفصیلات شیئر کیں۔ بیشترنے اس کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ خاوند کو اس گھناﺅنے جرم کی عبرت ناک سزا دی جانی ضروری ہے۔
اس سے قبل فلسطین میں اسراغریب نامی لڑکی کے واقعہ نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا تھا جو گھریلو تشدد سے دوچار ہو کر اگست 2019 کو انتقال کر گئی تھی۔

شیئر: