Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں 12 افراد قرنطینہ سے فارغ

لیبارٹری ٹیسٹ اور 14 دن تک معائنے کے بعد ثابت ہوگیا کہ وہ کرونا سے پاک ہیں۔ ( فوٹو: سبق)
بحرین میں 12 افراد کو کرونا وائرس کے شبے میں 14 دن تک قرنطینہ میں رکھنے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کرونا کے شبے میں 12 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ لیبارٹری ٹیسٹ اور 14 دن تک معائنے کے بعد ثابت ہوگیا کہ وہ کرونا سے پاک ہیں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد میں سے 10 بحرینی شہری تھے جو ایران سے واپس آنے والوں میں سے تھے، دو چین سے آئے تھے جن میں سے ایک بحرینی جبکہ دوسرا چینی شہری تھا۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’قرنطینہ میں رکھے جانے والے تمام افراد کا عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں علاج معالجہ ہو رہا ہے۔‘
دوسری طرف مراکش میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ مراکشی شہری ہے جو اٹلی سے واپس آیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مراکشی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں پہلے کرونا وائرس کے مریض کا انکشاف پیر کو دار الحکومت کے ہوائی اڈے پر ہوا ہے۔‘
وزارت نے بتایا ہے کہ ’کرونا کے مریض کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ جاری ہے۔‘
 

شیئر: