اسلام آباد میں آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ’آزادی مارچ‘ کے قریب جلسہ کرنے، لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور پولیس اہلکاروں کو دھکے دینے پر 11 مذہبی رہنماؤں سمیت سینکڑوں افراد پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ سٹی سرکل کے مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذہبی رہنماؤں نے بغیر اجازت جلسہ کیا جو غیر قانونی عمل ہے۔ مقدمہ میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
عورت مارچ: ’قانون کے مطابق کسی کو روکا نہیں جا سکتا‘Node ID: 462671
-
’کہیں بھی عورت کی تذلیل ناقابلِ قبول ہے‘Node ID: 463206
-
یوم خواتین پر عورت اور حیا مارچ کی ریلیاں ساتھ ساتھNode ID: 463631