Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں کورونا کے 77 نئے مریض

مجموعی مریضوں کی تعداد 189 ہوگئی ہے( فوٹو شوشل میڈیا)
بحرین میں  وزارات صحت  کی جانب سے  کورونا کے77 نئےکیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
بحرینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’بحرین میں کورونا میں مبتلا77 افراد کی تصدیق کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 189 ہوگئی جبکہ 88 افراد صحت یاب ہوگئے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایران میں موجود بحرینی شہریوں کی مرحلہ وار واپسی کا پروگرام مرتب کر لیا گیا ہے۔ چارٹرڈ فلائٹوں کا انتظام کیا گیا ہے جس کے تحت پہلا گروہ بحرین پہنچ چکا ہے‘۔

طبی ٹیمیں بحرین کے ہوائی اڈوں پر موجود ہیں( فوٹو اے ایف پی)

ایران سے لائے جانے والے پہلا گروپ 165شہریوں پر مشتمل تھا جن کا طبی معائنہ کرنے پر 77 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی انہیں ’قرنطینہ ‘ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بحرینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ایران سے واپس لائے جانے والے بحرینی شہریوں کی چارٹرڈ پرواز کے اترتے ہی طبی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل چیک اپ کیا گیا۔
طبی ٹیمیں بحرین کے ہوائی اڈوں پر موجود ہیں جنہیں مکمل آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

 

شیئر: