Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش میں کورونا کا پہلا کیس

مراکش میں کرونا کا پہلا مریض فرانسیسی سیاح ہے ( فوٹو: النہار)
کویت میں کورونا کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مراکش میں کرونا کے پہلے مریض کا اعلان کیا گیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں سے دو کو ایران جانے سے وائرس منتقل ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تیسرا مریض مصر سے واپس آیا ہے جبکہ چوتھا مریض مصری تارک وطن ہے جسے کورونا کے مریض سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے‘۔
ترجمان نے بتایاہے کہ ’نئے مریضوں کے بعد کویت میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے‘۔
دوسری طرف مراکش میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مراکشی وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ ’کورونا کا شکار پہلا مریض فرانسیسی سیاح ہے ‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ اتوار کو فرانسیسی سیاح کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی جس کی بنا پر اس نے ہسپتال سے رجوع کیا۔ وہاں لیباٹری ٹیسٹ سے تصدیق ہوگئی کہ اسے کورونا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’فرانسیسی سیاح کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے‘۔

شیئر: