Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: قیدیوں کو سزا میں دو ماہ کی معافی

قیدیوں کو عدالت میں پیشی سے استشنی دینے پر بھی غور کیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ سندھ میں جہاں حفاظتی اقدامات کے طور پر تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے وہیں صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی بھی کر دی گئی ہے۔
کراچی میں اردو نیوز کے نامہ نگار توصیف رضی ملک کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن نے سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ قیدیوں کو عدالت میں پیشی سے استشنی دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود قیدیوں کو مخصوص مدت کے لیے عدالتوں میں نہ لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو پیشی سے استشنٰی دینے کے لیے سندھ حکومت عدالت عالیہ سے رجوع کرے گی۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے بھی کورونا وائرس کے سبب قیدیوں کو جیلوں تک محدود رکھنے کی تجویز دی تھی۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پرایڈوکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اورعام سائلین کی بھی عدالتوں میں آمدورفت محدود کرنے کی درخواست کریں گے۔
گذشتہ روز سندھ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اعلانات کرتے ہوئے پی ایس ایل کرکٹ میچز تماشائیوں کے بغیر کروانے اور سکولوں کی چھٹیاں مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے تھے۔

پوری دنیا میں پھیلا، میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

کورونا وائرس سے پاکستان سمیت اب تک دنیا کے 113 ممالک میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دسمبر 2019 میں کورونا کی تشخیص کے بعد سے جمعرات تک دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
چین، جہاں سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا، میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

شیئر: