Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریض نے 80 افراد کو کھانے پر بلالیا

تمام مہمانوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ فوٹو سوشل میڈیا
کورونا کے عراقی مریض نے  ایران سے وطن واپسی پر اپنے احباب کھانے پر بلالیا۔ 80 افراد مدعو تھے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق کھانے پرمدعو افراد یہ جان کرحیران رہ گئے کہ ان کا میزبان کورونا کا مریض ہے۔
مہمانوں نے اس بات پر دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا کہ جب میزبان کو پتہ تھا کہ وہ وبا زدہ ملک ایران سےعراق پہنچا ہے اور کورونا وائرس میں مبتلا ہے تو اسے کھانے پر گھر نہیں بلانا چاہئے تھا۔ لاعلمی میں  پہنچ گئے۔ پتہ نہیں اب ہمارا کیا ہوگا۔۔ 

کھانے پر مدعو افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ فوٹو سوشل میڈیا

 بغداد  میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر الکرخ جاسب لطیف نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے یہ مسئلہ بن گیا ہے کہ کورونا کے مریض عراقی کے اہل خانہ کو کہاں اور کس طرح تلاش کیا جائے۔ ان تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
عراقی محکمہ صحت کے عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کی مدد سے اپیل کی کہ وہ تمام  افراد جو کورونا کے مریض عراقی کے یہاں مدعو تھے وہ 14 دن تک اپنے گھروں میں بند رہیں۔ الگ تھلگ رہیں اور احتیاطی تدابیر کا اہتمام کریں۔                      
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: