Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک میں کرونا : عراق نے ایران کے ساتھ سرحدیں بند کردیں

کویت میں آج اتوار کو کرونا کے شکار ایک نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے ( فوٹو: مصراوی)
کرونا وائرس کے باعث عراق نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔
عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق عراق میں سرحدی چوکیوں کے سربراہ عمر الوائلی نے کہا ہے کہ ’ایران کے ساتھ تمام سرحدیں آج اتوار سے 15 مارچ تک بند رہیں گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایران کے ساتھ 5 سرحدی چوکیاں مکمل طور پر بند ہیں، ایران میں موجود شہریوں کو فضائی راستے سے واپس آنا ہو گا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’ایران کے ساتھ تجارتی تبادلہ سمندری راستے سے ہوگا‘۔
  • بحرین
دوسری طرف بحرین نے کہا ہے کہ ’ایران سے واپس آنے والے 2062 مسافروں کا طبی معائنہ ہوا ہے‘۔
اخبار الخلیج کے مطابق بحرینی وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر مریم الہاجری نے کہا ہے کہ ’طبی معائنے کے نتیجے میں 2055 مسافروں کے نتائج منفی تھے جبکہ صرف 7 افراد کرونا وائرس کے حامل نکلے‘۔

مصری سیاحتی کروز میں کرونا وائرس پھیل گیا ہے، 33 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے ( فوٹو : الاہرام)

  •  کویت
کویت میں آج اتوار کو کرونا کے شکار ایک نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3 مریض ایسے ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کرنا پڑا۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’ملک میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 62 ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کل ہفتہ کو 3 مریضوں کا انکشاف ہوا تھا، ان میں سے ایک مریض شفا یاب ہوگیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’سابقہ مریضوں کی طرح نئے مریضوں کو وائرس ایران جانے سے منتقل ہوا ہے‘۔
  • فلسطین
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے 3 نئے مریضوں کے انکشاف کے بعد بیت لحم میں مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کو وائرس میل جول رکھنے سے منتقل ہوا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں اب تک 500 افراد کا معائنہ کیا جاچکا ہے، سب وائرس سے پاک نکلے‘۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’بیت لحم سمیت ملک کے دیگر قرنطینہ مراکز میں کرونا کے کل 32 مریض ہیں‘۔

کویت میں 3 مریض  انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہیں  ( فوٹو: المصری)

  • مصر
مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’الاقصر سیاحتی کروز میں کرونا وائرس پھیل گیا ہے۔ کروز میں 33 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے‘۔
مصری خبر رساں ادارے کے مطابق مصری وزیر صحت ڈاکٹر ہالہ زاید نے کہا ہے کہ ’کروز میں موجود 11 افراد کا معائنہ کرنے پر ثابت ہوگیا ہے کہ وہ کرونا سے پاک ہیں، باقی 33 افراد کے نتائج مثبت نکلے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام مریضوں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے جن کا علاج جاری ہے‘۔
 
 

شیئر: