Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا سفر کرنے والے دو فلسطینیوں میں کورونا کی تصدیق

فلسطین کے علاقے غزہ میں حکام نے کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں فلسطینی باشندوں نے پاکستان کا سفر کیا تھا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں کورونا وائرس کی وبا تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ 
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں نہ صرف غربت ہے بلکہ وہاں صحت کا شعبہ بھی کمزور ہے۔
تاہم غزہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سے واپسی پر جن دو مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے انہوں نے واپسی پر زیادہ لوگوں سے رابطہ نہیں رکھا۔
ان کے مطابق یہ دونوں کیسز ان افراد میں سامنے آئے ہیں جو حال ہی میں غزہ پہنچے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کی صحت بہتر ہے۔

دونوں فلسطینی باشندوں نے پاکستان کا سفر کیا تھا  (فوٹو:اے ایف پی)

رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہمارے پاس انتہائی نگہداشت کے یونٹس ناکافی ہیں اور قرنطینہ کے لیے مناسب مقامات بھی نہیں ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق جو بھی سفر سے واپس آتا ہے اس کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رکھا جائے۔
اسرائیل کی جانب سے 2007 میں غزہ کی ناکہ بندی اس وقت نافذ کی گئی جب عسکریت پسند گروپ حماس نے ساحلی پٹی کا کنتڑول حاصل کیا تھا۔

شیئر: