Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاک ڈاون میں شادی، 'یہ ہمارے لیے کسی ایڈونچر سے کم نہیں'

ممبئی میں رہائش پزیر ایک افسر نے دہلی میں رہنے والی اپنی گلرفرینڈ سے ویڈیو کال پر شادی کر لی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون نے معمولات زندگی کو تو متاثر کیا ہی ہے لیکن ان جوڑوں کو شدید پریشانی سے دوچار کیا ہے جو اپنی آنکھوں میں دھوم دھام سے شادی کے سپنے سجائے بیٹھے تھے۔
ایسے میں کئی افراد نے تو اپنی شادی کی تقریبات ہی منسوخ کردیں مگر انڈیا میں ایک شخص نے لاک ڈاون میں بھی اپنی شادی کی تقریب منعقد کی جس میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیسے ممکن ہے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ شادی کی یہ تقریب کسی گھر یا شادی ہال میں نہیں بلکہ آن لائن منعقد ہوئی ۔ ممبئی میں رہائش پزیر مرچنٹ نیوی کے ایک افسر نے دہلی میں رہنے والی اپنی گلرفرینڈ سے ویڈیو کال پر شادی کی۔
انڈین میڈیا کے مطابق، پریت سنگھ اور نیت کور کی شادی کی اس آن لائن تقریب میں دنیا کے مختلف حصوں سے دوست احباب نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب کچھ مہینوں پہلے طے پائی تھی جب کورونا وائرس کا کوئی ڈر نہیں تھا۔
تاہم اس جوڑے نے لاک ڈاون کو اپنی شادی کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا اور طے پائی گئی تاریخ پر ہی شادی کی۔
انڈیا کے ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پریت سنگھ کا کہنا تھا کہ' ہمارا رشتہ ایک ایڈونچر کی طرح تھا اس لیے ہمارے لیے یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہماری شادی بھی اسی طرح ایک ایڈونچر تھی۔'
لاک ڈاون کے دوران انڈیا میں زیورات کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے لیکن تاجروں کو امید ہے کہ جیسے ہی اس وبا میں کمی آنا شروع ہوگی، شادی بیاہ کی تقریبات معمول پر ہونا شروع ہو جائیں گی اور اس کے نقصانات کا ازالہ ہوجائے گا۔
ٹائمز آف انڈیا نے زیورات کے بیوپاری راتل جین سے اس بارے میں بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ تام ان کا ماننا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ وقت عملے کی ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عملے کو سوشل میڈیا پر گاہکوں کے جوابات دینے اور مارکیٹنگ کے لیے تصاویر لگانے کے لیے تربیت دی جا سکتی ہے۔
یہ ایسے کام ہیں جن کو سکھانا عام دنوں میں وقت نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایک اور بیوپاری ارپت گویل کا کہنا ہے کہ اس وبا کے ختم ہونے کے بعد سونے کی مانگ میں اضافہ ہوگا، جو اس کاروبار میں رہنے والے افراد کے لیے ایک خوشخبری ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں