Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں 15000 فوڈ باسکٹ تقسیم کرنے کا معاہدہ

فوڈ باسکٹ میں جس میں 16 قسم کی اجناس شامل ہیں(فوٹو عرب نیوز)
مدینہ منورہ میں ایک فلاحی ادارے نے سعودی پوسٹ کے ساتھ 15000 فوڈ باسکٹ کی تقسیم کا معاہدہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مدینہ منورہ کے کرفیو اور لاک ڈاون والے علاقوں میں غذائی اشیاء کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں، اس فوڈ باسکٹ میں جس میں 16 قسم کی اجناس شامل ہیں۔

کرفیو والے علاقوں میں قربان، الشریبات، بنی ظفر، بنی خدرہ شامل ہیں(فوٹو الشرق الاوسط)

معاہدہ کے پہلے مرحلے میں 15ہزار فوڈ باسکٹ ضرورت مندوں اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو پیش کی جائیں گی۔
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کی رہنمائی میں اس معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس کا مقصد غیر سرکاری تنظیموں کو وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی روشنی میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے معاشرے میں اپنا کردار فعال بنانا ہے۔

 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو فوڈ باسکٹ پیش کی جائیں گی(فوٹو اردونیوز)

یہ فلاحی اقدام نجی شعبوں کے مابین شراکت سے معاشرے میں ضرورت مند خاندانوں کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
فوڈ باسکٹ کی تقیسم کے معاہدہ پرمدینہ کے لیے خیرسگالی کی تنظیم کی جانب سے عبدالمحسن الحربی اور سعودی محکمہ ڈاک کی جانب سے ریان الشریف نے دستخط کئے ہیں۔
سبق ویب نیوز نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ  کے جن علاقوں میں مکمل طور پرکرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں قربان، الشریبات ، بنی ظفر، بنی خدرہ ، الجمعہ اور الاسکان کے بعض حصے شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والوں کے لیے کرفیو کی پابندی لازمی ہوگی کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلے گا۔
بیان کے مطابق مکمل کرفیو کے بعد وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ضرورت مندوں کے لیے مستقل بنیادوں پر غذائی اشیاء مہیا کریں۔

شیئر: