Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 'جادہ احد ' 5 کلو میٹر طویل عظیم الشان منصوبہ

'جادہ احد" 'شاہراہ 5 کلو میٹر طویل ہو گی ۔ فوٹو ، سبق نیوز
مدینہ منورہ میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے مسجد بنوی الشریف سے ' شہداء احد ' تک 5 کلومیٹر طویل شاہراہ کی  تعمیر کے منصوبے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مدینہ منورہ بلدیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہراہ کے منصوبے کو ' جادہ احد ' کا عنوان دیا گیا ہے ۔تعمیر کی جانے والی شاہراہ 7 رویہ ہو گی جس کے پہلے 3ٹریک گاڑیوں، 2 بسو ں اور ایک ٹریک موٹرسائیکل کے لیے مخصوص ہوگا جبکہ مسجد نبو ی الشریف سے پیدل شہدا احد تک جانے والوں کے لیے ایک ٹریک علیحدہ سے تعمیر کیاجائے گا جس کی چوڑائی 9 میٹر ہو گی ۔موٹر سائیکلو ںکے لیے بنائے جانے والے ٹریک کی چوڑائی 2.8 میٹر رکھی جائے گی جبکہ مخصوص افراد کے لیے بھی خصوصی طور پر سڑک منصوبے میں شامل ہے۔

پیدل چلنے والے راستے میں 15 ہزار درخت لگائے جائیں گے ۔ فوٹو ، سبق نیوز

بلدیہ کی جانب سے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے مزید  بتایا گیا ہے کہ پانچ کلو میٹر طویل اس شاہراہ کی تعمیر کا مقصد شہر نبوی    میں آنے والے زائرین کو شہدا ء احد پہنچنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
نئی تعمیر ہو نے والی شاہراہ کا آغاز مسجد نبوی الشریف    سے ہو گا جو شہداء احدکے مقام پر ختم ہو گی ۔ عظیم الشان شاہراہ کے اس حصے پر جو پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے 15 ہزار درخت کے علاوہ گھاس کا خصوصی فرش بچھایا جائے گا۔
جادہ احد کے عنوان سے بنائی جانے والے شاہراہ دو رویہ ہو گی دنوں جانب سات ، سات ٹریک تعمیر کیے جائیں گے ۔شاہرا ہ کی دونوں جانب پارکنگ کے لیے مخصو ص جگہیں رکھی جائیں گی تاکہ وہاں اپنی گاڑیوں میں آنے والے زائرین کو پارکنگ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انتظامیہ کیجانب سے زائرین کے لیے بسوں کا خصوصی انتظام موجود ہے ۔ فوٹو ، سبق 

پیدل چلنے والوں کے لیے شاہراہ کے اطراف میں طہارت خانے اور دکانو ںکے علاوہ کھانے پینے کے اسٹالز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ مسجد نبوی الشریف سے پیدل شہدا ء احد تک جا نے والے راستے میں نہ صرف ا ٓرام کر سکیں بلکہ اشیائے خورونوش سے بھی لطف اندوز ہو نے کے علاوہ ضرورت کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں ۔ 
دریں اثناء اخبار 24 کے مطابق شاہراہ پر جدید ترین انتباہی نوٹس بورڈز اور سائن نصب کیے جائیں گے جبکہ صوتی سسٹم سے ذریعے زائرین کی رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ 
واضح رہے مدینہ منورہ میں زائرین کی سہولت کے لیے اس سے قبل شہر کی انتظامیہ نے زیارت کے مقامات جن میں مسجد قباء ، عزوہ خندق کے مقام ، شہداء احد ( جہاں غزوہ احد ہوئی تھی) تک جانے کے لیے خصوصی بسوں کا بھی انتظام بھی موجود ہے۔ 

شیئر: