Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 342 نئے کیسز، ہلاکتوں کی کل تعداد 96

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد پانچ ہزار 716 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 342 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
منگل کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 96 ہے جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 378 ہے۔

 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں دو ہزار 826 کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے اب تک ایک ہزار 452 جبکہ خیبر پختونخوا میں 800 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ملک میں اب تک کل 69 ہزار 928 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 248 ہوگئی ہے اور مذید 17 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ مقامی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 131 جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کل 43 کیسز سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو ملک کے ساحلی شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں