Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں کورونا کے متاثرین کم ہونے لگے

مدینہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 50 ریکارڈ کی گئی(فوٹو اے ایف پی)
 سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق منگل  14 اپریل کو مدینہ منورہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 50 ریکارڈ کی گئی جبکہ 7 کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ مرنے والوں کی تعداد 4 بتائی گئی ہے-
مدینہ منورہ میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 829 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 29 ہلاک ہوچکے جبکہ 11 صحت یاب ہوئے ہیں-
مدینہ منورہ کی کمشنریوں میں ینبع سرفہرست ہے جہاں کورونا کے 21 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں- الحناکیہ کمشنری میں دو اور العلا میں کورونا کا ایک مریض ریکارڈ کیا گیا ہے-
سعودی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 853 ہوگئی ہے۔

دمام کورونا کے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے شہروں میں اوپر آگیا ہے-(فوٹو عکاظ)

ان میں سے 813 ایکٹیو کیس ہیں-  29 کی اموات ہوچکی ہے اور 11 صحت یاب ہوئے ہیں-
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کا دارالحکومت دمام کورونا وائرس کی تعداد کے لحاظ سے مملکت کے شہروں میں اوپر آگیا ہے-
 دمام میں منگل کو 69 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں- اب دمام میں متاثرین کی مجموعی تعداد 259 ہوگئی ہے- 44 صحت یاب ہوچکے ہیں-

شیئر: