Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی سکریننگ کےلیے سمارٹ ہیلمٹ

مریضوں کو چیک کرتے وقت سمارٹ ہیلمٹ استعمال کیا جا رہا ہے-( فوٹو سوشل میڈیا)
دبئی کے صحت حکام نے نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی جانچ کےلیے سمارٹ ہیلمٹ کا استعمال شروع کیا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق طبی خدمات کے دبئی ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خلیفہ بن دراس نے بتایا کہ طبی امداد پیش کرنے والے صحت اہلکار مریضوں کو چیک کرتے وقت سمارٹ ہیلمٹ استعمال کررہے ہیں-
اس کے ذریعے وہ اس بات کا پتہ لگا لیتے ہیں کہ جس انسان پر انہیں شبہ ہے وہ کورونا وائرس میں واقعی مبتلا ہے یا نہیں-
 غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں خلیفہ بن دراس نے کہا کہ سمارٹ ہیلمٹ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے لیس ہے- جیسے ہی صحت اہلکار متعلقہ شخص پر نظر ڈالتا ہے فورا ہی سمارٹ ہیلمٹ اس انسان کا درجہ حرارت چیک کرلیتا ہے-

صحت اہلکاروں کو کورونا وائرس لگنے سے تحفظ حاصل ہوگیا ہے-( فوٹو عاجل)

صحت اہلکار کو اس کے موبائل پر ایس ایم ایس کردیتا ہے جس میں یہ اطلاع ہوتی ہے کہ متعلقہ شخص کے جسم کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے یا معمول کےمطابق ہے- اگر درجہ حرارت بڑھا ہوا ہوتا ہے تو اس سے پتہ لگا لیا جاتا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا ممکنہ مریض ہے-
بن دراس کا کہناہے کہ سمارٹ ہیلمٹ کی بدولت صحت اہلکاروں کو نئے کورونا وائرس لگنے سے تحفظ حاصل ہوگیا ہے-
سمارٹ ہیلمٹ استعمال کرنے والے خود کو نئے کورونا وائرس لگنے سے محفوظ سمجھ رہے ہیں- سب سے زیادہ واسطہ کورونا وائرس کے متاثرین سے انہی کا پڑتا ہے-
 یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 4521 تک پہنچ چکی ہے- 4 اموات ہوچکی ہیں اور 852 صحت یاب ہوئے ہیں-

شیئر: