30 سالہ سوراو کارم کار اور 27 سالہ ستھی پتر نے مارچ میں شادی کا فیصلہ کیا تھا تاہم ماں کے بیمار ہونے وجہ سے شادی 16 اپریل تک ملتوی کی۔
جوڑے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے بھی ان کی شادی دوبارہ سے ملتوی ہو رہی تھی لیکن گھر والوں نے فیصلہ کیا کہ ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کرکے شادی کر دی جائے۔
دولہے سوراو کے مطابق کہ ان کی شادی گھر کے قریب ایک مندر میں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کو کھانا کھلایا گیا جو ایک وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتے۔
سوراو اپنے گاؤں میں کھانے کا ایک ٹھیلا لگاتے ہیں۔
دلہن کے مطابق وہ خوش ہیں کہ شادی کے موقع پر غریبوں کو کھانا کھلایا گیا۔
’ ہماری شادی ملتوی بھی ہوئی تھی لیکن مجھے اچھا محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے اس بحران میں غریبوں کو کھانا کھلایا۔‘
سوارو کے گاؤں کے ایک سماجی کارکن آست پال کا کہنا ہے ان کو خوشی ہوئی شادی کی خوشیاں منانے کے بجائے اس جوڑے نے غریبوں میں کھانا تقسیم کیا۔