Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے مریض

نئےمتاثرین میں251 کا تعلق مکہ اور 210 کا جدہ سے ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران 1088 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 9362 تک پہنچ گئی ہے۔
 وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے اتوار کو ریاض میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ’کووڈ 19‘ سے مزید پانچ  افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک اموات کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔'
ترجمان کے مطابق 'گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے 69 افراد صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 1398 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ 19 اپریل 2020 اتوار کو مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے سب کے سب غیرملکی ہیں- چار کا تعلق مکہ مکرمہ اور ایک کا تعلق جدہ سے ہے- ان کی عمریں 37 سے 64 برس کے درمیان ہیں-
کورونا وائرس سے مرنے والے  تمام غیر ملکی پہلے سے ہی لاعلاج امراض میں مبتلا تھے-
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اس وقت 7869 ایکٹیو کیس ہیں- ان کا علاج ہورہا ہے- ان میں سے 93 کی حالت نازک ہے۔ ان کا علاج انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہو رہا ہے-

گذشتہ 24 گھنٹے میں ’کووڈ 19‘ سے مزید 5 افراد ہلاک ہوئے(فوٹو سبق)

 ترجمان  کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے نئے متاثرین میں 251 کا تعلق مکہ مکرمہ، 210 کا جدہ، 194 کا دمام،177 کا مدینہ منورہ، 123 کاالہفوف، 85 کا ریاض، 9 کا الزلفی،7 کا طائف، 6 کا ینبع، 4 کا ظہران، 4 کا حائل، 3 کا راس تنورہ، 3 کا عنیزہ، 3 کاالجبیل  جبکہ دودو کا تعلق رابغ، تبوک اور ایک، ایک کا محایل عسیر، الباحہ، الخرج،العیص اور بیش سے ہے-

شیئر: