Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 425 نئے کیسز، 17 ہلاکتیں

کورونا سے پاکستان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ 425  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہلاکتیں ہوئی جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 176 ہو گئی ہے۔
425 نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 418 ہوگئی ہے 

 

ملک بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک ایک ہزار 970 مریض اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز  پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب میں اس وبا کے کل مریضوں کی تعداد تین ہزار 721 ہوگئی ہے۔ دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں کورونا کے اب تک دو ہزار 537  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا سے ایک ہزار 235 ، بلوچستان سے چار سو 32, گلگت بلتستان سے 250، اسلام آباد سے ایک سو 81 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے 49 کیسز سامنے آئے ہیں۔
عالمی وبا سے پاکستان میں زیادہ ہلاکتیں اب تک خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 67 ہے، سندھ سے 56 پنجاب سے 42، بلوچستان سے پانچ، گلگت بلتستان سے تین اور اسلام آباد سے دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں صحت یاب ہوئے ہیں۔،پنجاب میں اب تک 702 ، سندھ میں 625، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 194، اسلام آباد میں 20،  اور خیبر پختونخواہ میں 267  مریضصحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں سامنے آئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

کورونا وائرس کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لیے ملک میں مختلف اقدامات لیے جا رہے ہیں، جن میں کئی شہروں کے وبا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنا شامل ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا۔

شیئر: