Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: 24 گھنٹوں کے دوران 514 کیسز، 16 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا سے اب تک 159 افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو: آن لائن)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ514  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 16 ہلاکتوں کے بعد اس وبا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 159 ہو گئی ہے۔
514 نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد سات ہزار 993 ہوگئی ہے جب کہ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 868  تک پہینچ گئی ہے۔

 

 پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز یعنی تین ہزار چھ سو 49  پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے بعد سندھ سے دو ہزار 355، خیبر پختونخوا سے ایک ہزار 137، بلوچستان سے تین سو 76, گلگت بلتستان سے 250، اسلام آباد سے ایک سو 71 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے 48 کیسز سامنے آئے ہیں۔
عالمی وبا سے پاکستان میں زیادہ ہلاکتیں اب تک خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 61 ہے، سندھ سے 48 پنجاب سے 41, بلاچستان سے پانچ، گلگت بلتستان سے تین اور اسلام آباد سے دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لیے ملک میں مختلف اقدامات لیے جا رہے ہیں، جن میں کئی شہروں کے وبا سے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنا شامل ہے۔
جمعے کو پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبہ پنجاب کے 50 سے علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا۔

شیئر: