Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی، تین افراد کے سر قلم

پوچھ گچھ کے بعد ان پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی-(فوٹو سوشل میڈیا)
جدہ میں گھر میں گھس کر زیادتی سمیت مختلف وارداتیں کرنے والے  تین افراد کا عدالت کے حکم پر سر قلم کردیا گیا- 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ سعودی شہری ھتان بن سراج بن سلطان الحربی، سلطان بن سراج  بن سلطان الحربی اور پاکستانی شہری محمد عمر محمد لئیق جمالی شراب پی کر جدہ کے ایک گھر میں گھس گئے تھے- وہ سیکیورٹی فورس کے بھیس میں گھر میں داخل ہوئے تھے-
ملزمان نے دھار دارآلے کے بل پر ایک خاتون کو زیادتی کے لیے ھتان کے حوالے کیا- گھر کے ایک اور کمرے کا دروازہ توڑ کر دوسری خاتون کے ساتھ زیادتی کی- یہ لوگ واردات  کرکے فرار ہوگئے تھے-
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نےانہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا تھا- پوچھ گچھ کے بعد ان پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی-
فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر تینوں کو (حد الحرابہ) کی سزا سنائی تھی- حد الحرابہ اسلامی قانون جرم و سزا کے تحت ایسے جرم کی سزا ہے جو ملک میں بدامنی انارکی اور خلفشار پھیلانے پر دی جاتی ہے- 
 اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے تینوں کو سر قلم کرنے کی  جو سزا سنائی گئی تھی اس کی توثیق کردی تھی- ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری کردیا گیا تھا- بھیانک جرم پر تینوں کا سر قلم کرکے سزا نافذ کردی گئی-
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: