Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مئی کے لیے پٹرول کے نرخ

نئے نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے.(فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں پٹرول اور ڈیزل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے مئی 2020 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں.
الامارات الیوم کے مطابق نئے نرخ اپریل کیطرح سستے ہوں گے.
یکم مئی سے عمل درآمد ہوگا- نئے نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے.
مئی میں سپر 98  ایک لٹر پٹرول  1.91 درھم اور پٹرول 95  1.80 درھم میں فروخت ہوگا.
ایک لٹر ڈیزل کی قیمت یکم مئی سے 2.06 درھم مقرر کی گئی ہے.
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی و صنعت ہر مہینے ڈیزل اور پٹرول کے نئے نرخ مقرر کرتی ہے.
نرخ مقرر کرتے وقت عالمی تیل منڈی کے اتار چڑھاؤ کاا وسط مد نظر رکھا جاتا ہے.علاوہ ازیں پٹرول اور ڈیزل تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی لاگت اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی نرخنامے کا حصہ ہوتے ہیں.

شیئر: