Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا روزے مزاحمتی نظام پر اثر انداز ہوتے ہیں؟

روزے رکھنے سے انسانی جسم کو بہت سارے فائدہ ہوتے ہیں.(فوٹو ایے ایف پی)
دنیا بھر کے مسلمان اس سال رمضان کے روزے ایسے ماحول میں رکھ رہے ہیں جس کی نظیر تاریخ میں کبھی اور کہیں نظر نہیں آتی.
معاشرتی دوری، سیلف آئسولیشن سمیت مختلف حفاظتی تدابیر کے ماحول میں روزے رکھے جارہے ہیں. پوری دنیا میں نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یہ ماحول بنا ہوا ہے. ابھی تک کہیں بھی کورونا وائرس کی ویکسین یا علاج ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر کے ڈاکٹر کورونا سے متاثرین کے علاج کے سلسلے میں مزاحمتی نظام کو مضبوط بنانے کے فارمولے استعمال کررہے ہیں.
 ایک بڑا سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ کیا رمضان کے روزے مزاحمتی نظام پر اثر انداز ہوتے ہیں یا مزاحمتی نظام کی تقویت کا باعث بنتے ہیں.

روزوں سے جسم کا مزاحمتی نظام ایکٹیو ہوجاتا ہے.(فوٹو ایے ایف پی)

طب و صحت کے متعدد ماہرین نے تازہ ترین صحت ریسرچ کے نتائج پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رمضان کے روزے رکھنے سے انسانی جسم کو بہت سارے فائدہ ہوتے ہیں.
مزاحمتی نظام مضبوط ہوتا ہے. روزے کے صحت پر بہت سارے خوشگوار اثرات پڑتے ہیں جنہیں اکثر لوگ نظر انداز کیے ہوئے ہیں- اگر صحیح طریقے سے روزے رکھے جائیں تو اس سے انسانی صحت کو بہت فائدہ ہوگا.
جنوبی کیلیفورنیا کی یونیورسٹی کے ماہرین نے روزوں سے متعلق ایک طبی تحقیق کی ہے. امریکی سکالرز نے بتایا ہے کہ کئی گھنٹے کے روزوں سے جسم کا مزاحمتی نظام ایکٹیو ہوجاتا ہے. روزے سے مزاحمتی نظام مضبوط اورموثر ہوجاتا ہے.
تحقیق میں کہا گیا کہ روزہ رکھنے سے انسانی جسم کے ایسے خلیے جو بوڑھے ہوچکے ہوتے ہیں ان کی جگہ نئے خلیے پیدا ہوجاتے ہیں. بھوک کی حالت میں یہ انسانی جسم میں نئی تبدیلی آتی ہے. خودکار نظام کے تحت انسانی جسم کئی طرح سے توانائی فراہم کرتا ہے. انہی میں سے ایک یہ ہے کہ جسم روزے کے دوران مردہ یا تلف ہوجانے والے ایسے خلیوں سے چھٹکارا حاصل کرلیتا ہے جن کی جسم کو ضرورت نہیں رہتی.

روزوں سے سفید  ذرات میں کمی اور سرخ ذرات بڑھ جاتے ہیں.(فوٹو ایے ایف پی)

مصر کے نیشنل ریسرچ سینٹر نے ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ روزوں کی بدولت انسانی جسم کی مزاحمت کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے. روزوں سے جسم کا وزن سیٹ ہوجاتا ہے. کلیجی کی چربی جو ہضم کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے وہ خرچ ہوجاتی ہے. اس کی بدولت جسم  زہریلے مادے سے محفوظ ہوجاتا ہے.
انسانی جسم میں خون کے سفید ذرات سے متعلق ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزوں سے سفید  ذرات میں کمی ہوتی ہے اور سرخ ذرات بڑھ جاتے ہیں.
 

شیئر: