Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز، نو ہلاکتیں

کورونا سے صحتیاب ہونے والوں میں اضافہ ہوا (فوٹو، ایس پی اے )
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا میں مبتلا مزید 2307 افراد کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد 49 ہزار 176 تک پہنچ گئی ۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے یومیہ بنیاد پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ19 میں مبتلا 9 مریض ہلاک  جبکہ 2818 مریض صحتیاب ہوئے۔
جمعہ 15 مئی کو جدہ میں 444 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں 443 ، ریاض میں 419 ، مدینہ منورہ میں 152 ، دمام 148 ، الھفوف 128 ، الدرعیہ 66 ، تبوک 62 ، الجبیل 56 ، طائف 41 ، الظھران 40 ، ینبع 40 ، بریدہ 33 ، الخبر30 ، بقیق اور بیش میں 25 ، 25 مریضوں کی تصدیق ہوئی ،خمیس مشیط میں 18 ، القطیف 13 ،ِ املج 11 ، السحن 10 ، الخرج 10 ، حز الجلامید 8 ، مھدالذھب ، حائل میں 6 ،چھ ، محائل عیس ، راس تنورہ، بیشہ اور المظیلف میں 5 ، پانچ مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

سب سے زیادہ مریض جدہ میں سامنے آئے (فوٹو سوشل میڈیا )

پریس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے مزید کہا کہ اب تک کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 292 ہو چکی ہے جبکہ اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی طور پر اضافہ ہو رہا ہے ، شفایاب ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 869 تک پہنچ چکی ہے

شیئر: