Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں 513، سوڈان میں 256، مراکش میں 23 کورونا کیسز

عمان میں نئے مریضوں میں 334 غیر ملکی جبکہ 173 عمانی شہری ہیں۔ (فوٹو: سبق)
سلطنت عمان میں آج اتوار کو کورونا کے 513 نئے مریضوں کا اندرج ہوا ہے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد سات ہزار سات سو 70 ہوگئی ہے۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں تین سو 34 غیر ملکی جبکہ ایک سو 73 عمانی شہری ہیں۔'
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار نو سو 33 شفایاب ہوچکے ہیں۔'
’کورونا کے مریضوں کے حوالے سے اعداد وشمار اب منگل  کو جاری ہوں گے۔'
سوڈان
سوڈانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج کورونا کے دو سو 56 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے بتایا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر تین ہزار چھ سو 28 ہوگئی ہے۔'
’گزشتہ 24 گھنٹوں میں نو مریض ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد ایک سو 46 ہوگئی ہے۔'
وزارت نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ عید کے موقع پر میل جول اور اجتماعات سے دور رہا جائے، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور گھروں تک محدود رہا جائے۔
مراکش
ادھر مراکش میں آج اتوار کو 23 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد سات ہزار چار سو 29 ہوچکی ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ دن کسی مریض کی ہلاکت کا اندراج نہیں ہوا، ہلاک شدگان کی تعداد کل کی طرح ایک سو 98 ہے۔'

شیئر: