Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا بحران کن شعبوں کے ملازمین کے لیے پرخطر؟

کورونا کے باعث 24 شعبوں میں روزگار متاثر ہونے کا امکان ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
کنگ عبداللہ ریسرچ اینڈ سٹڈیز سینٹر (کاپسارک)کی جانب سے سعودی لیبر مارکیٹ پر نئے کورونا وائرس کے اثرات پر مشتمل جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے 24 شعبوں کی ملازمتیں وبا سے متاثر ہوں گی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبداللہ سینٹر نے رپورٹ سینٹ لوئسن میں فیڈرل ریزرو بینک کے طرز پر تیار کی ہے-

24 شعبوں میں 39 فیصد سعودی جبکہ 93 فیصد غیر ملکی متاثر ہو سکتے ہیں (فوٹو، واس)

کنگ عبداللہ سینٹر نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب کے  24 شعبوں میں 39 فیصد سعودی شہری اپنی ملازمتوں سے محروم ہوسکتے ہیں جبکہ مذکورہ شعبوں میں متاثر غیرملکیوں کی تعداد  93 فیصد تک پہنچ جائےگی-
24 نجی شعبوں میں غیرملکی ملازم  93 فیصد تک اس لیے متاثر ہوں گے کیونکہ ان میں سعودی ملازمین کی تعداد بھی زیادہ ہے-
90 لاکھ سے زیادہ غیرملکی چوبیس شعبوں میں کام کررہے ہیں جبکہ سعودی ملازمین کی تعداد دس لاکھ سے کچھ زیادہ ہے-
کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈیز سینٹر نے ’حالات کا منظر نامہ ‘ کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں توجہ دلائی ہے کہ صنعت، تھوک، ریٹیل، ٹرانسپورٹ، تعمیرات، ہوٹلنگ، تفریحات اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں بے روزگاری کا اثر سب سے زیادہ پڑے گا-
سینٹر کاکہنا ہے کہ ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز، فارمیسیوں اور صحت سے تعلق رکھنے والے تمام اداروں میں بے روزگاری کے خطرات سب سے کم ہیں-
علاوہ ازیں زراعت، کانکنی، فراہمی و نکاسی آب، بجلی، انفارمیشن کمیونیکیشن، مالیاتی و تعلیمی امور، سرکاری ملازمتیں اور علاقائی تنظیموں کے شعبوں سے منسلک افراد کی ملازمتیں بھی کم سے کم متاثر ہوں گی-

90 لاکھ سے زیادہ غیرملکی 24 شعبوں میں کام کررہے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

کنگ عبداللہ سینٹر نے توجہ دلائی ہے کہ یہ بات اپنی جگہ تسلیم شدہ ہے کہ کورونا کی وبا لیبر مارکیٹ پر بھیانک اثرات ڈالے گی تاہم اس دوران سعودی لیبر مارکیٹ میں اصلاحات لانے اور اس کا ڈھانچہ تبدیل  کرنے کا یہ زریں موقع ہے-
وبا سے نجات حاصل کرنے کے بعد تمام نجی اداروں کو سعودی شہریوں کے لیے زیادہ پرکشش اور مضبوط بنایا جاسکتا ہے-
 

شیئر: