Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریٹائرڈ شہری نے موٹربائیک کو گاڑی میں بدل دیا

گاڑی کی تیاری میں گھر میں موجود اشیا استعمال کی گئیں(فوٹوالعربیہ نیٹ)
سعودی عرب کے  تمام شہروں میں کورونا وائرس کی وجہ سے  کرفیو اور لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جسے تقریبا تین ماہ ہو چکے ہیں۔
فراغت کے لمحات کو کارآمد بنانے کے لیے سعودی شہری  نے اپنے ڈیزٹ موٹربائیک کو خصوصی گاڑی میں تبدیل کردیا۔ تیار کی جانےو الی ’گاڑی‘ کو اس نے ’کووڈ 19 ‘ کا نام دی اہے۔

 گاڑی کی تیاری میں بچوں نے بھی بھرپورحصہ لیا(فوٹو ٹوئٹر)

العربیہ نیٹ کے مطابق عبدالعزیز ھادی المطیری نے بتایا کہ اس کی تیار کردہ گاڑی کو لوگوں نے خوب سراہا۔
المطیری کا کہنا ہے کہ ’گاڑی کی تیاری میں گھر میں موجود پلاسٹک کے ٹکڑے، دھاتیں، رنگ و روغن اور لکڑی وغیرہ سب کچھ استعمال کیا‘-
اس کا کہنا تھا’  دراصل میں حفر الباطن محکمہ جیل خانہ جات سے حال ہی میں ریٹائر ہواتھا کہ اسی دوران  کورونا سے بچاو کےلیے کرفیو لگ گیا- گھر میں رہتے ہوئے فارغ وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی چار پہیوں والی صحرائی موٹر بائیک کو گاڑی میں بدلنے کا خیال آیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’ مجھے گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کا شوق ہے اور اسکی تکیمل کےلیے میں نے  گھر کے احاطے میں ہی گاڑیوں کا چھوٹا سا ورکشاپ بنایا ہوا ہے۔
المطیری کے مطابق جو گاڑی میں نےتیار کی ہے کہ اگر اس کے فیول ٹینک کا حجم بڑھادیا جائے  تو اس سے لمبا سفر بھی کیا جاسکتاہے۔ گاڑی کا خوبصورت پہلو یہ ہے کہ اس کی تیاری میں بچوں نے بھی حصہ لیا۔

کرفیو کے دوران فارغ وقت میں موٹربائیک کو گاڑی بنانے کا خیال آیا(فوٹو، العربیہ)

کوشش یہ کی ہے کہ گاڑی کی شکل و صورت پرکشش ہو اور یہ زیادہ بھاری نہ ہو اس لیے اس کے ڈھانچے کی تیاری میں لکڑی اور پلاسٹک کااستعمال کیا گیا۔
المطیری نے مزید  کہا کہ خالی وقت انسان کےاندر موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور تلاش ذات کا خوبصورت وقت ہوتا ہے۔
 

شیئر: