Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کی ٹیم مجھے بچہ نہ سمجھے، نسیم شاہ کی وارننگ

پاکستان کی ٹیم جون کے آخر میں دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے 17 سالہ بولر نسیم شاہ نے انگلینڈ کی ٹیم کو تنبیہ کی ہے کہ آئندہ ٹیسٹ سیریز میں انہیں سنجیدگی سے لیا جائے کیونکہ اگر انگلینڈ کی ٹیم انہیں سنجیدہ نہیں لیتی تو یہ ان کے لیے 'بڑا نقصان دہ' ہوگا۔
نسیم شاہ نے تھوڑے ہی عرصے میں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت نام کمایا ہے۔ گذشتہ سال انہوں نے 16 سال کی عمر میں کرکٹ کی عالمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، وہ اگست سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے اہم بولر ہوں گے۔
واضح رہے کہ دسمبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر ترین بولر بن گئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر 16 سال اور تین سو 11 دن تھی۔
بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم نے ان کے ساتھ چھوٹے بچے کی طرح کا سلوک کیا تو یہ ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ 'عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بولنگ سے پڑتا ہے تو انہیں مجھے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔'
پاکستان کی ٹیم جون کے آخر میں دورہ انگلینڈ پر روانہ ہوگی اور پریکٹس شروع کرنے سے پہلے 14 دن وہاں قرنطینہ میں گزارے گی۔
 

شیئر: