Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر

ایرانی ریال کی قدر گر کر ایک ڈالر کے مقابلے میں ایک لاکھ 90 ہزار ریال ہوگئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
ایرانی کرنسی کی قدر گر کر ایک ڈالر کے مقابلے میں ایک لاکھ 90 ہزار ریال ہوگئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایرانی کرنسی 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے وقت 32 ہزار ریال فی ڈالر کی سطح پر تھی۔
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد تجارتی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے بعد ایرانی ریال کی قدر غیر متوقع طور پر بہتر ہوگئی تھی۔
تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی تیل کی برآمدات میں تیزی سے کمی واقع ہوئی جو کہ ملکی معیشت کا اہم ستون ہے۔
گذشتہ ہفتے سینیئر نائب صدر اسحاق جھانگیری نے کہا تھا کہ ایران کی تیل کی آمدنی جو کہ 2011 میں 100 بلین ڈالر تھی کم ہو کر آٹھ بلین ڈالر تک آگئی ہے۔
ایران نے حال ہی میں کم سے کم 45.5 ملین ڈالر مالیت کا گیسولین اور اسی طرح کی مصنوعات کے پانچ ٹینکر وینزویلا بھیجے تھے۔
یہ ایک ایسا طریقہ تھا جس کے ذریعے ایران نقد رقم ملک لانا چاہتا تھا اور امریکہ پر ایک طرح سے اپنا دباؤ  بھی ڈالنا چاہتا تھا۔

شیئر: