Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلاکتیں چار ہزار، اسلام آباد کے نو مقامات سیل

اسلام آباد کے سیکٹرز جی نائن، جی سکس، آئی ایٹ اور آئی ٹین کے علاقے سیل کیے گئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 74 افراد کا انتقال ہوا جبکہ تین ہزار 138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سنیچر کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد چار ہزار 35 ہو گئی ہے۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک تقریباََ 87 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سات ہزار 942 ایکٹیو کیسز ہیں۔
پاکستان میں اب تک کل ایک لاکھ 99 ہزار افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پہلا کیس فروری کے اواخر میں کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔

 

ملک کے بڑے شہروں کے مختلف علاقوں میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر سیلیکٹڈ یا سمارٹ لاک ڈاؤن ہے اور شہریوں کی نقل و حرکت محدود کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے شہر کے نو علاقے سیل کیے ہیں اور اس حوالے سے نقشہ بھی جاری کیا ہے۔
نقشے میں سیل شدہ علاقوں اور کورونا سے متاثرہ سیکٹرز کو مخصوص نشانات سے واضح کیا گیا ہے۔ سیل کیے گئے علاقوں میں آئی ٹین، جی نائن، جی سکس، آئی ایٹ اور غوری ٹاؤن کے تین فیز شامل ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک 11 ہزار 981 مثبت کیسز آ چکے ہیں۔
لاہور اور کراچی کے کئی علاقوں کو انتظامیہ نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سیل کیا ہے اور آمد ورفت پر پابندی عائد ہے۔ لاہور میں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ڈی ایچ اے، گلشن راوی اور اندرون شہر کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کے ٹیسٹ کرنے کی تعداد میں بتدریج کمی کئی گئی ہے اور 31 ہزار یومیہ ٹیسٹ کرانے کے بعد اب یہ تعداد گزشتہ چار دن سے 21 ہزار یومیہ کے لگ بھگ ہے۔

شیئر: