Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوسنیا سے سعودی شہریوں کی وطن واپسی

بیرون مملکت سے شہریوں کو واپس لانے کا آپریشن جاری ہے۔ (فوٹو سبق)
بیرون مملکت رہنے والے سعودیوں کی واپسی جاری ہے۔ سعودی عرب کی نجی ایئر لائن ’اڈیل ایئر‘ کی خصوصی پرواز بوسنیا کے دارالحکومت سرائیو سے 52 مسافروں کو لے کر جدہ پہنچ گئی۔
سبق نیوز کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری شاہی احکامات کے تحت بیرون مملکت  پھنسے شہریوں کو واپس لانے کا آپریشن جاری ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے بعد سعودیوں کی واپسی کے لیے خصوصی آپریشن کے تحت مصر، امریکہ، جرمنی اور دیگر ممالک سے شہریوں کو واپس لایا جا رہا ہے۔

شہریوں کی واپسی کے لیے وزارت خارجہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ (فوٹو: سبق)

شہریوں کی واپسی کے لیے سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر خصوصی پورٹل بھی لانچ کیا ہے جس میں واپسی کے خواہشمند افراد اپنے بارے میں معلومات فیڈ کرتے ہیں جن کے مطابق ان ممالک میں سعودی رائل کمیشن اپنے شہریوں سے رابطہ کر کے ان کی واپسی کے انتظامات کرتا ہے۔
بوسنیا سے واپس آنے والوں کے لیے وہاں موجود سعودی سفیر نے تمام انتظامات کیے اور انہیں سرائیو ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔ سعودی سفیر کے ہمراہ ایئر پورٹ پر دیگر سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

شیئر: