Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 74 خصوصی پروازیں ، پندرہ ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی واپسی

جدہ ، ریاض اور دمام سے مزید چار پروازیں روانہ ہوئی ہیں۔(فوٹو اردونیوز)
سعودی عرب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جدہ ، ریاض اور دمام سے مزید چار پروازیں روانہ ہوئی ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ’اتوار کو دمام سے پہلی پرواز 288 مسافروں کو لے کر اسلام آباد جبکہ  دوسری پرواز ریاض سے 140 افراد کو لے کرپشاور روانہ ہوئی ہے‘۔
سنیچر کو جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9764 سے 143جبکہ اسلام آباد جانے والی پرواز سے 252 مسافر واپس گئے ہیں۔
 ریاض اور دمام سے بھی سنیچر 27 جون کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی چار پروازوں سے 902 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی تھی۔
یکم مئی سے اب تک ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ سے چلائی جانے والی 74 پروازوں کے ذریعے پندرہ ہزار سے زیادہ پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال 16جون کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 قونصلیٹ ذرائع کے مطابق جدہ اور مدینہ سے پی آئی اے کی 31 پروازوں کے ذریعے چھ  ہزار590 سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب کے مغربی علاقے سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

 سفارتخا نہ اور قونصلیٹ خصوصی پروازوں کے انتظامات دیکھ رہا ہے۔(فوٹو اردونیوز)

ریاض اور دمام سے 45 خصوصی پروازوں کے ذریعےآٹھ ہزار 776 پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔ 
 ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ پی آئی اے کے تعاون سے ان خصوصی پروازوں کے انتظامات دیکھ رہا ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔

شیئر: