Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی جائے : امریکی، بحرینی بیان

’ہتھیاروں کی دوڑ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر دے گی‘ (فوٹو: بنا)
بحرین اور امریکہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع پر زور دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک ایران کی جانب سے جارحیت اور فکری گمراہی کے انسداد کے سختی سے پابند ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ایران خطے میں اپنی ملیشیا کو مسلح کر رہا ہے لہذا مذکورہ پابندی اس عمل کا مقابلہ کرنے میں نمایاں اہمیت کی حامل ہے‘۔
’اس طرح ستمبر 2019 میں سعودی عرب میں آرامکو کی تنصیب پر ایرانی حملے جیسی کارروائیوں سے بچا جا سکے گا‘۔
مشترکہ بیان میں خبر دار کیا گیا کہ ’عالمی برادری اسلحے پر مذکورہ پابندی کی توسیع میں ناکام ہو گئی تو ہتھیاروں کی دوڑ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر دے گی‘۔
’سلامتی کونسل عالمی امن کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے‘۔
دوسری طرف امریکی نمائندے برائے ایران برائن ہک نے کہا ہے کہ ’امریکہ کسی طور بھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا‘۔
انہوں نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’ایران پر عائد اسلحے کی پابندی ختم نہیں کی جانی چاہیے‘۔
 

شیئر: