Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے 601 نئے مریض، 4 ہلاک

مراکش میں 186 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 601 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چار  مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ کورونا کے مریضوں کی کل تعداد پانچ لاکھ ایک ہزار دع سو 45 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان تین سو 77 ہیں۔‘

فلسطین میں 306 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ادھر سلطنت عمان میں آج منگل کو کورونا کے ایک ہزار دو سو 62 نئے مریضوں کا اعلان ہوا ہے۔ کل تعداد بڑھ کر 48 ہزار نو سو97 جبکہ ہلاک شدگان دو سو 44 ہوگئے ہیں۔
فلسطین میں تین سو چھ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد چار ہزار چار سو دو ہے جبکہ ہلاک شدگان 23 ہیں۔

مراکش میں مریضوں کی کل تعداد 14565 ہوگئی ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

مراکش میں 186 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
ملک میں مریضوں کی کل تعداد 14 ہزار پانچ سو65 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دو سو 39 ہیں۔
سوڈان میں ایک سو27 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ آٹھ ہلاک ہوئے ہیں۔
کل تعداد نو ہزار آٹھ سو94 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد چھ سو 16 ہوگئی ہے۔

شیئر: