Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے لیے تازہ انجیر کتنی مفید ہے؟

انجیر سے ذیابیطس کا مرض بھی کنٹرول ہوتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
ماہر خوراک بشی جدعون نے کہا ہے کہ  تازہ انجیر خواتین کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس میں ریشے اور اینٹی آکسائیڈ بڑی مقدار میں ہوتے ہیں۔ انجیر کے استعمال سے خواتین چھاتی کے کینسر سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔
سیدتی میگزین کے مطابق جدعون کا کہنا ہے کہ انجیر میں بھاری مقدار میں موجود ریشے خون کے نظام کو بہتر بناتے ہیں، بلڈ پریشرمیں توازن پیدا کرتے ہیں اور یہ فری ریڈ سیلز کی مقدار گھٹا دیتے ہیں۔ فری ریڈ سیلز وقت کے ساتھ ساتھ خلیوں اور اعضا کو کمزور کردیتے ہیں۔ ان کی وجہ سے بہت سارے امراض مثلا دل کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔
تازہ انجیر کے استعمال سے قبض کی شکایت نہیں ہوتی۔ 150 افراد پر کیے جانے والے تجربے سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ روزانہ آٹھ انجیریں کھاتے ہیں وہ قبض کے عارضے اور پیٹ کے مسائل میں ان لوگوں کے مقابلے میں بہت کم مبتلا ہوتے ہیں جو انجیر بالکل نہیں کھاتے-

انجیر کا استعمال وزن کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

جدعون نے توجہ دلائی کہ انجیر کا استعمال وزن کم کرنے میں معاون بنتا ہے۔ تاہم حد سے زیادہ انجیر کا استعمال بھی ٹھیک نہیں۔
انجیر سے ذیابیطس کا مرض بھی کنٹرول ہوتا ہے۔ امریکہ کی ذیابیطس سوسائٹی نے انجیر کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔ انجیر میں موجود پوٹاشیم ذیابیطس کو جذب کرنے میں معاون بنتی ہے۔
انجیر کے استعمال سے کولیسٹرول کی مقداربھی گھٹتی ہے کیونکہ اس میں ٹیکٹن مادہ ہوتا ہے جو پانی میں گھلنے والے ریشوں سے تعلق رکھتا ہے۔
تازہ انجیر کے فوائد میں سے یہ بھی ہے کہ اس کے استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ خشک انجیر غذائی عناصر سے مالا مال ہوتی ہے۔  اس وجہ  سے یہ دل کے امراض کے خطرات کو روکنے میں معاون بنتی ہے۔
تازہ انجیر سے ہائی بلڈ پریشر کا عارضہ نہیں ہوتا۔ وجہ یہ ہے کہ اس میں پوٹاشیم بھاری مقدار میں ہوتا ہے اور سوڈیم کی مقدار معمولی ہوتی ہے۔

شیئر: