ولی عہد کے بچپن کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
جمعہ 10 جولائی 2020 20:00
ترکی آل الشیخ نے وڈیو پر کیپشن تحریر کیا ’ رعب و دبدبہ خدا داد ہے‘-(فوٹو اخبار 24)
سعودای عرب میں محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بچپن کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی ہے۔ وڈیو ٹویٹر پر وائرل ہوگئی۔ ہزاروں صارفین نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ترکی آل الشیخ نے اس وڈیو پر کیپشن تحریر کیا ’ رعب و دبدبہ خدا داد ہے‘-
آل الشیخ نے شہزادہ محمد بن سلمان کے چہرے پر سنجیدگی اور رعب و دبدبے کے نقوش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ تلوار پوری طاقت سے پکڑے ہوئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کمسنی سے ہی پراعتماد، پروقار اور رعب و دبدبے کے مالک ہیں‘-