Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'افغانستان کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد شادی کروں گا'

راشد خان ون ڈے میچوں میں 133 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ( فوٹو: اے ایف پی)
افغانستان کے سٹار سپنر راشد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی وہ شادی کریں گے۔
آزادی ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں سٹار سپنر کا اپنی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں صرف اور صرف اس وقت منگنی اور پھر شادی کروں گا جب افغانستان کرکٹ ورلڈ کپ جیتے گا۔‘

 

راشد خان کی والدہ کا گذشتہ مہینے انتقال ہوا تھا۔ وہ کافی عرصے سے بیماری تھی۔
اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں راشد خان نے اب تک چار ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 48 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں۔
انہوں نے افغانستان کی طرف سے ٹیسٹ میں 23، ون ڈے میں 133 اور ٹی20 میں 89 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
راشد خان اس وقت افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے مرکزی کھلاڑی ہے۔
انڈین پریمیئرلیگ میں وہ سن رائزرحیدرآباد کے لیے کھیلتے ہیں۔ راشد خان اب تک کھیلے گئے 46 میچوں میں سن رائزرس کی جانب سے 55 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

شیئر: