Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی

میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 200 رنز کا ہدف ملا (فوٹو: اے ایف پی)
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
کورونا وائرس کے باعث کئی ماہ بعد شروع ہونے والی پہلی کرکٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے دو سو رنز کا ہدف ملا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جرمین بلیک وڈ نے 95 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب تین کھلاڑی صرف 27 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم بلیک وڈ انگلینڈ کے بولرز کا جوانمردی سے سامنا کیا۔
تاہم وہ ویسٹ انڈیز کی فتح سے 11 رنز قبل بن سٹوک کی گینڈ پر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 204 رنز کے جواب میں 318 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 114 رنز کی قیمتی برتری حاصل کرلی تھی۔
ویسٹ انڈیزکے کپتان جیس ہولڈر نے پہلی اننگز میں شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔

شیئر: