Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے مریخ مشن کی لانچنگ پھر موخر

’مریخ مشن روانہ کرنے کی نئی تاریخ متعین کردی جائے گی جس کا اعلان چند گھنٹوں میں ہوگا‘ ( فوٹو: وام)
امارات نے مریخ مشن کی لانچنگ ایک مرتبہ پھر موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل امارات نے مریخ مشن کی لانچنگ 15 جولائی سے موخر کر کے 17 جولائی کو مقرر کی تھی۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی اور محمد بن راشد خلائی مرکز نے امارات کے مریخ مشن ’ہوپ پروب‘ کی روانگی کو غیر موزوں موسمی صورتحال کی وجہ سے موخر کیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ ہوپ پروب کو خلا میں لانچ کرنے کا کام انجام دینے والے ادارے متسوبشی ہیوی انڈسٹریز کی مشاورت سے کیا گیا۔
مریخ مشن کی ٹیم لانچنگ کی نئی تاریخ متعین کر رہی ہے جس کا چند گھنٹوں میں اعلان کر دیا جائے گا۔

شیئر: