Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں قربانی کے لیے کہاں کہاں انتظام ہے

مطابخ کو بھی قربانی کے جانور ذبح کرنے کی اجازت ہے۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
جدہ میں عید الاضحی پرسات بکرا منڈیوں اور چار سلاٹر ہاؤسز میں قربانی کا انتظام کیا گیا ہے۔
جدہ میونسپلٹی نے عید الاضحی کی تیاریوں کے کے لیے بکرا منڈیوں اور سلاٹر ہاؤسز کی منظوری دی ہے جبکہ حفاظتی تدابیر اور صحت ضوابط کی پابندی کے ساتھ کیٹرنگ (مطابخ) کو بھی قربانی کے جانور ذبح کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری میئر محمد الزہرانی نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ حج موسم میں مقامی باشندوں اور مقیم غیرملکیوں کی سرگرمیوں اور حج مہمانوں کی آمد کے پیش نظر 19 بلدیاتی کونسلوں اور عوامی بازاروں میں تفتیشی دورے بڑھا دیے گئے-

اجازت یافتہ سلاٹر ہاؤس ہی میں جانور ذبح کریں اور کرائیں۔(فائل فوٹو ایس پی اے)

سیکریٹری میئر جدہ نے مزید کہا کہ میونسپلٹی کی ٹیمیں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو نئے کورونا وائرس لگنے سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی سختی سے پابندی کرائیں گی۔ اس مقصد کے لیے تفتیشی دورے بڑھا دیے گئے ہیں۔
جدہ میونسپلٹی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قربانی کے جانور مقررہ مقامات ہی سے خریدیں اور اجازت یافتہ سلاٹر ہاؤس ہی میں جانور ذبح کریں اور کرائیں۔ 
بکرے لے کر گھومنے والوں سے کسی قسم کا سودا نہ کریں جو شخص بھی  مقررہ ضوابط اور حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

شیئر: