Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ’پاکستانی مزدوروں کے روزگار کو یقینی بنایا جائے گا‘

دونوں ملکوں کےدرمیان بین الوزارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا (فوٹو: اوورسیز پاکستانیز)
وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات کے وزیر افراد قوت نصیر بن ثانی سے ملاقات میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی ہے۔
ملاقات میں دونوں  کے درمیان بے روزگار پاکستانی مزدوروں کی ملازمتوں کی دوبارہ بحالی پر بھی گفتگو ہوئی اور پاکستانی مزدوروں کی وطن واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سید زلفی بخاری اس وقت متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے اوور سیز پاکستانی محنت کشوں کےمسائل کے حل کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر نے بے روزگار پاکستانیوں کےمعاملے پر تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
دونوں ملکوں کےدرمیان بین الوزارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر نصیر بن ثانی نے کہا کہ پاکستانی لیبر کے تحفظ اور روزگار کو یقینی بنایا جائے گا۔
زلفی بخاری نے پاکستان سے بروقت تعاون اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: