Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 573 نئے کیسز کی تصدیق

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 478 ہو گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں مسلسل نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ سنییچر یکم اگست کو کورونا کے ایک ہزار 573 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 478 تک پہنچ گئی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے ایک ہزار 890 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 37 ہزار 548 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اس وقت مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 37 ہزار 43 ہیں جس میں دو ہزار 16انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سسے مزید 21 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار887 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے مریض ریاض میں 102 سامنے آئے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں 89 ، دمام 72 ، الھفوف 61 ، مدینہ منورہ 55 ، دمام 50، خمیس مشیط 52 ، حائل 51، ابہا 23 ، جدہ 31 ، نجران 41 ،  بریدہ 38، طائف 29 اور الرس میں 28 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
مملکت کے 24 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 17 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو،11 شہروں میں تین تین اور 6 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

گذشتہ روز کورونا سسے مزید 21 اموات ہوئی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شیئر: