Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: برازیل میں ہلاکتیں ایک لاکھ، پیرس میں ماسک لازمی

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں سات لاکھ 22 ہزار سے بڑھ گئی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
برازیل دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ میں صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے کورونا ریلیف پیکیچ میں توسیع کر دی ہیں۔
امریکی صدر نے یہ اقدام اپنی ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ نئے پیکیج پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکامی کے بعد اٹھایا ہے۔
دوسری جانب لاطینی امریکہ کا خطہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر خطہ بن گیا ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعدا ایک لاکھ 477  ہوگئی ہے۔  برازیل کے علاوہ صرف امریکہ ایسا ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں سات لاکھ 22 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 62 ہزار ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پچاس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
انڈیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے اور انڈیا دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ انڈیا میں کورونا کیسز تین ہفتوں کے دوران دوگنے ہوگئے اور ہلاکتیں 42 ہزار 518 ہوگئی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے دس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 145 دن کے شٹ ڈاؤن کے بعد فٹ بال  ہفتے سے شروع ہوگیا ہے۔

امریکہ کے بعد برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

پیرس میں ماسک لازمی 

فرانس کے دارالحکومت پیرس اور اس کے مضافات میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد حکام نے دارالحکومت  میں ماسک پہننا لازی قرار دے دیا ہے۔
 حکام کا کہنا ہے کہ ماسک نہ صرف شہر کے رش والے علاقوں میں پہننا لازمی ہوگا بلکہ سیاحتی مقامات پر بھی اس کو پہننا  لازمی ہے۔
پولیس کے ایک بیان کے مطابق بعض مخصوص رش والے علاقوں میں گیارہ سال سےزیادہ عمر والے افراد کے لیے ماسک پہننا لازی ہوگا۔ 
ان علاقوں میں دریا سینی سمیت شہر کے 100 سے زائد علاقے شامل ہیں۔
جیسے جیسے یورپ میں گرمی میں اضافہ ہورہا ہے لوگ وارننگ کے باوجود چھٹیاں  گزارنے کے لیے ساحلوں کا رخ کر رہے ہیں۔
برطانیہ میں 17 سال کے گرم ترین دن کے ریکارڈ کے ایک دن بعد ہفتے کو جنوبی ساحل سیاحوں سے بھر گئے تھے۔
جرمنی میں حکام نے خبردار کیا کہ اگر لوگوں کا رش جاری رہا تو کچھ ساحلوں اور جھیلوں کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب تقریباپانچ ہزار لوگوں نے ویانا میں کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیاں نرم کرنے اور نائٹ کلب کھولنے کے لیے مظاہرہ کیا۔

انڈیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

انڈیا میں وبا قابو سے باہر

انڈیا میں کورونا وائرس قابو سے  باہر ہوگیا ہے اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انڈیا برازیل اور امریکہ کے بعد دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ 
انڈیا میں خواتین ہیلتھ ورکرز نے ملک کے کئی ریاستوں میں  جمعے سے دو دون کے لیے ہڑتال کی۔  
آج اتوار کو ہیلتھ ورکرز دارالحکومت دہلی میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے مظاہر ے کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان کو وائرس سے بچاؤ اور ٹیسٹ کے لیے کٹس دیے جائے۔
شکستہ رانا نامی ایک ہیلتھ ورکر نے اے ایف پی کو بتایا کہ صرف دہلی میں 200 سے زائد ہیلتھ ورکرز اور ان کےرشتہ دار کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
’ہمیں ان کے علاج  اور ان کے خاندانوں کے لیے کھانے کا بندوبست کرنے کے لیے چندہ جمع کرنا پڑا۔‘

شیئر: