Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی، 531 نئے مریض

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تسلسل کے ساتھ واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس کے 531 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 15 اموات ہوئی ہیں۔
منگل کی صبح کو جاری ہونے والے نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 84 ہزار 660 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 112 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

 

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 833 رہ گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 61 ہزار 246 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کمانڈ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 227 ٹیسٹ کیے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 776 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اس وقت گلگت بلتستان، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 15 اموات میں سے 12 ہسپتالوں میں ہوئی جب کہ تین ہسپتالوں سے باہر ہوئی۔
ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں جن میں سے 146 مریضوں کے زیراستعمال ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 15 اموات میں سے 12 ہسپتالوں میں ہوئی (فوٹو: اے ایف پی)

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہان اب تک کورونا کے ایک لاکھ 24 ہزار 127 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ پنجاب میں یہ تعداد 94 ہزار 586 ہے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 921، آزاد کشمیر میں  دو ہزار 150، گلگت بلتستان میں دو ہزار 371، اسلام آباد میں 15 ہزار 281، اور خیبر پختونخواہ میں 34 ہزار 755 ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں