تاخیر کا اہم سبب معاشی اخراجات میں اضافہ ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی محکمہ شماریات نے سعودی لڑکوں کے شادی میں تاخیر کے اسباب کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق 33.89 فیصد سعودی نوجوانوں نے بتایا کہ شادی میں تاخیر کا اہم سبب معاشی اخراجات میں اضافہ ہے۔ معاشی اخراجات اس قدر زیادہ بڑھ گئے ہیں کہ شادی کا پروگرام بنانا مشکل ہو رہا ہے۔
3.68 فیصد سعودی نوجوانوں نے کہا کہ شادی کے لیے گھرکا بندوبست ضروری ہے۔ اس کا انتظام بس سے باہر ہے۔ اسی وجہ سے شادی میں تاخیر ہو رہی ہے۔
13.77 فیصد سعودی نوجوانوں نے کہا کہ وہ تعلیم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شادی تاخیر سے کر رہے ہیں۔ خواہش ہے کہ پہلے تعلیم مکمل ہو اس کے بعد شادی کا پروگرام بنایا جائے۔ تعلیم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شادی میں تاخیر کا تناسب لڑکوں اور لڑکیوں میں مختلف ہے۔ لڑکیوں میں اس کا تناسب 15.67 فیصد اور لڑکوں میں 11.95 فیصد ہے۔
6.69 فیصد نوجوانوں نے جنہیں جائزے میں شریک کیا گیا کہا کہ شادی میں تاخیر کی وجہ مناسب شریک حیات کے انتخاب میں دشواری ہے۔
اس حوالے سے لڑکیوں کا تناسب 11.70 فیصد اور لڑکوں کا تناسب 1.88 فیصد پایا گیا۔
جائزے میں شامل 2.90 فیصد لڑکیوں کا کہنا تھا کہ شادی میں تاخیر کی وجہ مناسب رہائش کا بندوبست نہ ہونا ہے جبکہ 4.42 فیصد لڑکوں نے بھی شادی میں تاخیر کا باعث اسی بات کو بتایا ہے۔
یاد رہے کہ اس زمرے میں 3.68 فیصد لڑکے اور لڑکیاں شریک ہیں۔