Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیکنز جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بہترین

پیکنز صحت افزا اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں (فوٹو: انسپلیش)
فٹ سکواڈ ڈی ایکس بی سے وابستہ ماہر غذائیات اور پرسنل ٹرینر ڈیونڈر بینز فاسٹ فوڈز کے حوالے سے اپنے تجربات اور رائے شیئر کرتی رہتی ہیں جو آپ کو ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد کر سکتے ہیں، آج وہ بتا رہی ہیں پیکن کے بارے میں۔
چاہے آپ انہیں ہلکی پھلکی غذا کے طور پر کھائیں، کرنچی سلاد میں ملائیں، فرائی کریں یا پھر مچھلی میں ڈالنے کے لیے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں، پیکن ہر لحاظ سے اہم ہے۔ 
یہ صحت افزا اجزا سے بھرپور ہے اس میں موجود چربی، پودوں سے حاصل ہونے والے پروٹین، وٹامنز اور معدنیات  مل کر اس کو اچھی صحت کے لیے ایک قیمتی خوراک بناتی ہیں۔

دائمی امراض سے بچاؤ

پیکنز فلیوونائڈز (نباتات کا ایک ایسا گروہ جس میں سفید اور زرد مادے قدرتی طور پر جائے جاتے ہیں) میں سب سے آگے ہے اور کوئی میوہ دار درخت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ فلیوونائڈز کی بدولت آپ کا جسم بہتر طور پر کام انجام دیتا ہے اور یہ جسم کو مضر اثرات اور دباؤ سے بچاتے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ ایسی خوراک کھاتے ہیں جو فلیوونائڈز پرمشتمل ہو، ان میں ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور کچھ اقسام کے کینسرز کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح فلیوونائڈز انسان کو دماغ کی بیماریوں سے بچانے میں بھی مفید کردار ادا کرتے ہیں۔
پیکنز میں پائے جانے والے فائٹونیوٹریئنٹس اور زنک کی بدولت قوت مدافعت بڑھتی ہے۔

پیکنز انرجی لیول کو بھی متوازن رکھتے ہیں (فوٹو: انسپلیش)

کم میٹھا، کم نمکین

اس گری دار میوے کا بے مثال ذائقہ اس کو ایک اچھی ہلکی پھلکی غذا بناتا ہے چاہے آپ میٹھا کھانا چاہیں یا پھر نمکین۔
حیرت انگیز طور پر اس میں شوگر اور نمک دونوں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
بلند فشار خون کے خطرے سے بچنے کے لیے غیر نمکین قسم کا انتخاب کریں۔
ان میں پائے جانے والے کم میٹھے اجزا آپ کو انسولین بڑھنے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں جبکہ انرجی لیول کو بھی متوازن رکھتے ہیں۔
یہ جسم میں محسوس ہونے والی اس کمزوری سے بھی بچاتے ہیں جو شوگر کی وجہ سے دوپہر کے وقت محسوس ہوتی ہے۔

پیکنز مختلف سویٹ ڈشز میں بھی استعمال ہوتا ہے (فوٹو: انسپلیش)

جِلد اور بالوں کی بہتری

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد جوان نظر آئے اور آپ کے بال بھی صحت مند رہیں تو پھر پیکنز آپ کا خفیہ ہتھیار ہو سکتا ہے۔
یہ اِلیجک ایسڈ، وٹامن ای، اے، زنک، فولیٹ، فاسفورس سے بھرپور ہیں اور یہ تمام چیزیں جلد کو خوشگوار رکھنے اور بڑھتی عمر کے اثرات سے بچانے میں بہت اہم ہیں۔
یہ ایل ارجینائن کا عمدہ ذریعہ ہیں اور امینو ایسڈ کا بھی، جو گنجے پن کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کو براہ راست کھوپڑی پر لگایا جا سکتا ہے کیونکہ اس سے بالوں کی نشوونما بڑھتی ہے۔
پیکنز آئرن کا بھی اہم ذریعہ ہیں جس کی کمی کے باعث بال جھڑتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں مددگار

اگرچہ پیکنز میں حرارے یعنی کیلوریز پائی جاتی ہیں تاہم یہ مفید چربی سے بھرپور ہوتے ہیں۔
یہ بھوک کو روکنے اور زیادہ دیر تک اچھا محسوس کرنے کے لیے بہترین ہیں جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پیکنز میں پائے جانے والے فائٹونیوٹریئنٹس اور زنک کی بدولت قوت مدافعت بڑھتی ہے (فوٹو: انسپلیش)

پیکنز میٹابولزم (خوراک کا جزو بدن بننا) کے نظام میں بہتری لانے میں بھی مفید ہیں کیونکہ ان میں وٹامن بی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔

صحت قلب کی بہتری

یہ ایک بار پھر پیکنز میں پائی جانے والی مفید چربی سے متعلق ہے۔ ان میں مونوانسیچوریٹڈ (ایک قسم کا روغن) فیٹس ہوتے ہیں جیسا کہ اولیک ایسڈ اور فینولک اینٹی آکسیڈنٹنس جو دل کی بیماری کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

پیکنز میں پائے جانے والے فائٹونیوٹریئنٹس اور زنک کی بدولت قوت مدافعت بڑھتی ہے (فوٹو: انسپلیش)

یہ ایل ڈی ایل (بیڈ کولیسٹرول) کم کرنے میں مددگار ہیں جبکہ ایچ ڈی ایل (گُڈ کولیسٹرول) کو بڑھاتے ہیں۔
اسی طرح یہ چیزیں پورے کولیسٹرول لیول کی بہتری میں بھی کردار ادا کرتی ہیں اور انسان سٹروک سمیت کئی دوسری بیماریوں سے بھی بچ سکتا ہے۔   

شیئر:

متعلقہ خبریں