Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں خلیجی گیمز ملتوی، آئندہ مارچ میں ہوں گے

کورونا وائرس کی وبا کے باعث  گیمزملتوی کیے گئے ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
کویت اولمپک کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ خلیجی گیمز دسمبر 2020 کے بجائے مارچ 2021 میں ہوں گے۔ نئے کورونا وائرس کی وبا کے باعث  گیمز ملتوی کیے گئے ہیں۔ 
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویتی اولمپک کمیٹی کے سیکریٹری جنرل حسین المسلم نے جی سی سی کے ماتحت انسانی و ماحولیاتی ادارے کے سربراہ عادل الزیانی کو التوا کے فیصلے سے تحریری طور پر مطلع کردیا ہے۔
کویتی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ خلیجی گیمز 7 سے 17 مارچ 2021 کے دوران ہوں گے۔ 
یاد رہےکہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کویت بھی کورونا کی وبا سے متاثر ہے۔ کویت میں 78 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 507 ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: